حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر بنارس میں حوزہ علمیہ جوادیہ،شعبہ تعلیم کے ذمہ دار، عظیم المرتب شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ضمیر الحسن رضوی نے آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ایران کے ساتھ ہند و پاک کے بھی دینی درسگاہ کا عظیم فقدان قرار دیا۔
تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسمہ سبحانہ
انا للہ وانا الیہ راجعون
وفات عالم ربانی مرد روحانی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی طاب ثراہ پر قلبی صدمہ ہے آپکی خدمات بیحد عظیم تھیں ہند وپاک کے مومنین آپ کی خاموش روش امداد سے بھی مستفیض تھے کتنے طلبہ آپکی شفقتوں اور نوازشوں پر پروان چڑھ رہے تھے۔
آہ وہ شجر سایہ دار اب نہ رہا میں تمام علماء ومراجع وطلاب کی خدمت میں اور بالخصوص بقیہ اعظم ارواحنا لہ الفداءکے ساحت اقدس میں اس سانحہءعظمی پر تسلیت وتعزیت پیش کرتا ہوں اللہ سے دعا ھے کہ معبود اس نقصان کی تلافی فرماۓ
شریک غم: مولانا ضمیر الحسن رضوی استاد جامعہ جوادیہ بنارس